حکومت اور کالعدم تنظیموں کی آنکھ مچولی

تحریر: یمین الاسلام زبیری

حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ایک علامیے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا یہ حکم اقوام متحدہ کے حکم نامے [انجماد و قبضہ] ۲۰۱۹ کی پیروی کرتے ہوئے کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا یہ حکم بمطابق پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایکٹ، ۱۹۴۸، سے متعلق ہے۔

رائٹر کے مطابق اس حکم نامے کے تحت پاکستانی حکومت تمام کالعدم تنظیموں کی جائداد، ان کے چندوں پہ چلنے والے اور جمع کرنے والے ذیلی ادارے اور ایمبولینسیں ضبط کی جائیں گی۔

    سلامتی کونسل کا حکم نامہ ۲۰۱۹، سلامتی کونسل اور پیرس میں قائم فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کے معیارات کے بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

   بتایا جاتا ہے کہ پیر کو وزارت داخلہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا وہاں ایک نیشنل ایکشن پلان پر غور و خوض کیا گیا۔ اس اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے ۲۱ فروری کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، اور جنداللہ پر پابندی لگانے کو کہا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان  نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ، ریاست کو عسکریت اور انتہا پسندی کا یرغمال بننے کی اجازت نہیں  دی جا سکتی۔

اس سلسلے میں حامد میر اور وفاقی وزیر اقتصادیات اسد عمر کے حالیہ ٹویٹوں کا ذکر بھی بہت ضروری ہے۔ حامد میر نے اسد عمر کے حوالے سے لکھا ہے:

پاکستان نے کالعدم تنظیموں پر پابندی لگا کر ان کے رکن افراد کو نیم فوجی دستوں میں ضم کرنے کا فیصلہ دسمبر ۲۰۱۸ میں کر لیا تھا لیکن اس وقت اقتصادی حالات نے اجازت نہیں دی۔ اب حکومت نے اس سلسلے میں بجٹ میں رقم فراہم کر دی ہے۔

تاریخی لحاظ سے یہ ایک احسن قدم نہیں ہو گا ۔ صحافی سلیم شہزاد کو اس بنیاد پر قتل کیا گیا تھا کہ انہوں نے اس بات کو افشا کیا تھا کہ کچھ فوجی القاعدہ کو سپورٹ کر رہے تھے جنہوں نے مھران بینک پر حملہ کیا تھا ۔ اب انہی جھادیوں کو نیم فوجی دستوں کے طور پر قوم کی حفاظت پر مامور کیا جاۓ گا۔

Yemeen Zuberi

Yemeen ul Islam Zuberi is an ex-journalist from Pakistan. He writes in Urdu and rarely in English. Besides essays, he also writes poetry. In Pakistan, he worked for different newspapers for 20 years. Now lives in the US.

yemeen has 11 posts and counting.See all posts by yemeen

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *